اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کے باقاعدہ طور پر باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ عالمی ادارہ صحت ضروری اصلاحات انجام نہیں دے سکا ہے اس لئے ہم اس ادارے سے اپنے تعلقات ختم کر رہے ہیں-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک لاحاصل اقدام قرار دیا۔
امریکی صدر نے عالمی اداروں سے باہر نکلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انیس مئی دو ہزار بیس کو عالمی ادارہ صحت پر چین کے مقابلے میں خودمختار نہ ہونے کا الزام لگا کر اس ادارے سے امریکہ کے باہر نکلنے کی بات کہی تھی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او، کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنے اور چین کے خلاف امریکی حکام کے دعؤوں کو منطق و دانش سے عاری قرار دیا ہے۔